ٹی ٹونٹی کرکٹ کا ایسا اعزاز جس میں سرفراز احمد نے ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹی 20 کرکٹ میں کامیابی کے تناسب میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق کامیابی کے تناسب سے افغانستان کے کپتان اشرف افغان پہلے نمبر پر ہیں۔ان کی کامیابی کا تناسب 81اعشاریہ 73 فیصد ہے۔

اشرف افغان کی سربراہی میں افغانستان کی ٹیم نے 52 میچز کھیلے اور 42 جیتے۔سرفراز احمد اس لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں،انکی کامیابی کا تناسب 78اعشاریہ 37 فیصد ہے۔سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے 37 میچز کھیلے اور 29 میں فتح سمیٹی۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اس لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں ان کی کپتانی میں بھارتی ٹیم نے 45 میچز کھیلے اور 27 جیتے۔ویرات کوہلی کی جیت کا تناسب 65اعشاریہ 11 فیصد ہے۔کامیاب کپتانوں کی لسٹ میں فاف ڈوپلیسی چوتھے اور ڈیرن سیمی پانچویں نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close