سارا ڈومیسٹک سیزن کھیلتا ہوں، اے پلس کیٹیگری کا حق دار ہوں، کامران اکمل

لاہور(آئی ا ین پی)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا ہے کہ سارا ڈومیسٹک سیزن کھیلتا ہوں، اے پلس کیٹیگری کا حق دار ہوں۔ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ حاصل نہ کرنے والے کرکٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے رابطہ کیا تھا۔کرکٹر کامران اکمل نے بتایا کہ میں نے پی سی بی سے کہا کہ پرفارمنس اور سینیارٹی کی بنیاد پر کنٹریکٹ دیا جائے۔واضح رہے کہ کامران اکمل کے علاوہ

ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ حاصل نہ کرنے والے سینئر کھلاڑیوں میں وہاب ریاض، محمد حفیظ اور عمر اکمل شامل نہیں ہیں جبکہ محمد عامر کو ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ سے متعلق کہنا ہے کہ بعض سینئر کھلاڑیوں نے گزشتہ برس بھی ایونٹس کے حساب سے کنٹریکٹ لیئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close