حفیظ، وہاب اور اکمل برادران ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ سے بھی محروم، عامر کو کنٹریکٹ مل گیا

لاہور(آئی ا ین پی)قومی ٹیم کے کئی نامور کھلاڑی ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہو گئے جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر کو ایک بار پھر کنٹریکٹ مل گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے تاہم کرکٹر وہاب ریاض، محمد حفیظ، کامران اکمل اور عمر اکمل ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہیں۔قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس سے اختلافات کے باعث کرکٹ کو خیر باد کہنے والے فاسٹ بولر محمد عامر

کو ایک بار پھر ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا ہے۔ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ کی اے پلس کیٹگری میں عبداللہ شفیق، خوشدل شاہ، نسیم شاہ اور صہیب مقصود سمیت 10کرکٹرز شامل ہیں جبکہ محمد عامر، شرجیل خان، محمد وسیم جونیئر اور شان مسعود سمیت 40کرکٹرز اے کیٹگری میں شامل ہیں۔اس حوالے سے قومی وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے رابطہ کیا تھا، پی سی بی سے کہا کہ پرفارمنس اور سنیارٹی کی بنیاد پر کنٹریکٹ دیا جائے، سارا ڈومیسٹک سیزن کھیلتا ہوں، اے پلس کیٹگری کا حقدار ہوں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بعض سینئر کھلاڑیوں نے گزشتہ برس بھی ایونٹس کے حساب سے کنٹریکٹ لیے، وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو

کیٹگریزکے لحاظ سے تقسیم کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close