محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کی امیدیں دم توڑ گئیں، پی سی بی کو پہلا بڑا دھچکا لگ گیا

لاہور(پی این آئی )قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر نے ڈومیسٹک سنٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کو مسترد کردیا۔ تفصیل کے مطابق سابق کوچ وقار یونس سے اختلافات کے باعث کرکٹ کو خیر باد کہنے والے فاسٹ باولر محمد عامر کو ایک بار پھر ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا۔

ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ کی اے پلس کیٹگری میں عبداللہ شفیق، خوشدل شاہ، نسیم شاہ اور صہیب مقصود سمیت 10کرکٹرز شامل ہیں جبکہ محمد عامر، شرجیل خان، محمد وسیم جونیئر اور شان مسعود سمیت 40 کرکٹرز اے کیٹگری میں شامل ہیں۔سپورٹس صحافی صدیق نے بتا یا ہے کہ محمد عامر نے پی سی بی کی کیٹگری اے کی اس پیشکش کو مسترد کردیا ہے ۔واضح رہے کہ چیئر مین پی سی بی نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں ڈومیسٹک سٹرکچر میں بہتری لانے کی بات کی تھی جس کے بعد یہ ڈومیسٹک سنٹرل کنٹریکٹ جاری ہوا جس پر کئی سنیئر کھلاڑیوں کو تحفظات ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close