پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کا انتخاب آج ہو گا، کس کا امکان زیادہ ہے؟

لاہور (پی این آئی) قومی امکان ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے نامزد کردہ رمیز حسن راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب کر لیے جائیں گے ۔ اس مقصد کے لیےپی سی بی کی گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس آج دن 11 بجے ہوگا۔بورڈ کےالیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے، جبکہ ایک سے زیادہ امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع ہونے پر ووٹنگ کروائی جائے گی،

سادہ اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار چیئرمین پی سی بی منتخب ہوجائے گا۔ پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے نامزد رمیز راجہ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے کا امکان ہے، 4 آزاد نمائندے، پیٹرن کے 2 نمائندے اور چیف ایگزیکٹیو ووٹ کا حق استعمال کریں گے جبکہ صوبائی ایسوسی ایشن کا انتخابی عمل مکمل نہیں ہوا، کوئی منتخب نمائندہ اجلاس میں نہیں ہوگا۔ گورننگ بورڈ کےممبران عاصم واجد جواد، عالیہ ظفر، اسد علی خانکے علاوہ عارف سعید، جاوید قریشی، رمیز راجہ اور وسیم خان بھی خصوصی اجلاس میں شریک ہوں گے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں