ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریاں، پاکستان کے کونسے دو کھلاڑی بھارتی ٹیم کیلئے ڈرائونا خواب ہیں؟

لاہور (پی این آئی) ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ شروع ہونے میں اب تقریباً ایک ماہ کا وقت رہ گیا ہے جس کی تیاریاں عروج پر ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے جس کے پیش نظر شائقین کرکٹ سمیت کھلاڑیوں میں بھی جوش و جذبہ پایا جارہاہے اور ہر کوئی یہ مقابلہ دیکھنے کیلئے بے تاب دکھائی دیتا ہے ۔تاہم بھارتی سابق کھلاڑی گوتم گھمبیر نے پاکستان کو خطرناک حریف قرار دیدیا۔

سابق بھارتی اوپنر کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس غیر یقینی کارکردگی کیلئے مشہور ہیں،وہ کسی ٹیم کو ہراسکتے ہیں اور ہار بھی سکتے ہیں، پاکستان کرکٹ ہمیشہ سے ایسی ہی ہے،ان کے پاس کئی اعلیٰ پائے کے کرکٹرز بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بابر اعظم اور 140کی رفتار سے بولنگ میں گیند کو سوئنگ کرنے کی مہارت رکھنے والے شاہین شاہ بھی دستیاب ہیں۔ جب کہ حارث رؤف اور چند نوجوان پیسرز کی موجودگی میں پاکستان کی قوت کا غلط اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔گوتم گھمبیر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کم بیک کی گنجائش نہیں ہوتی،بھارت کا روایتی حریف کیخلاف ورلڈکپ ریکارڈ شاندار ہے، یواے ای میں توقعات کا دباؤ بھی بلو شرٹس پر ہوگا، ذرا سی غفلت نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close