نئی دہلی(پی این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، بھارتی کرکٹ بورڈ کا دھونی کے حوالے سے اہم فیصلہ۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اومان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے بھارتی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اعلان کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مہندرا سنگھ دھونی ٹیم کے ہمراہ ورلڈکپ کے
دوران بطور مینٹور رہیں گے۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ کے لیے ویرات کوہلی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیم کی قیادت سونپی ہے جب کہ روہت شرما نائب کپتان ہوں گے۔ٹیم میں لوکیش راہول، سوریاکماریادیو، ریشبھ پنٹ، ایشان کشن، ہاردیک پانڈیا، رویندراجڈیجا، اکشرپٹیل، راہول چاہار،ایشون اور ورون چکرورتی شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں