اسلام آباد (پی این این آئی ) نیوزی لینڈ سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کا اعلان کردیا گیا۔منصور رانا ٹیم منیجر، ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ اور شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ مقرر کیے گئے۔ عبدالرزاق اسسٹنٹ کوچ، عبدالمجید فیلڈنگ کوچ اور کلف ڈیکن فزیوتھراپسٹ مقرر کر دیے گئے۔دوسری جانب کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ،
یہی اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 اور انگلینڈ کے خلاف 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز میں بھی شرکت کریگا،پاکستان کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر 7 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں،یہ میچز لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جو 25 ستمبر سے 14 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کرے گی، جہاں اسے اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلنا ہے۔ڈومیسٹک پرفارمرز خوشدل شاہ اور آصف علی کی قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل 19 کھلاڑیوں میں سے ارشد اقبال ، فہیم اشرف ، فخر زمان، سرفراز احمد ، شرجیل خان اور عثمان قادر اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں تاہم فخرزمان ،عثمان قادر اور شاہنواز دہانی کوریزرو میں شامل کیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پریس کانفرنس میں سکواڈ کا اعلان کیا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں