شعیب ملک کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ سے ڈراپ کیوں کیا گیا؟ محمد وسیم نے اصل وجہ بتا دی

لاہور(پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کیا جس میں شعیب ملک اور محمد حفیظ جیسے سینئر کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا گیا ۔اس حوالے سے سوشل میڈ یاپر بحث بھی جاری ہے جس کا جواب چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دے دیا ۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں اینکر پرسن وسیم بادامی نے سوال کیا کہ شعیب ملک کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا کیا خوشدل شاہ شعیب ملک سے بہتر انتخاب ہیں ؟ ۔

اس پر جواب دیتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ مطلوبہ ہدف کے لیے ،یقینا۔نمبر پانچ چھ کے لیے شعیب ملک مناسب کھلاڑی نہیں ہیں ،آپ ان کا ٹریک ریکارڈ دیکھ لیں ،جو اس پوزیشن کے لیے نہیں ہے۔ چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ ان سے میری بات بھی ہوئی تھی ،وہ اس پوزیشن پر نہیں بلکہ ٹاپ آرڈر کی پوزیشن پر کھیلنا چاہتے تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close