اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی اولمپیئن جہانگیر بٹ انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق 78 سالہ اولمپیئن جہانگیر بٹ نے 1968 کے میکسیکو اولمپکس میں پاکستان کا پرچم بلند کیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا،انہوں نے پاکستان کی جانب سے 2
اولمپکس میں حصہ لیا،1968 میکسیکو اولمپکس میں گولڈ میڈل جبکہ 1972 میونخ اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کیا۔ سابق اولمپیئن جہانگیر بٹ نے 1966 ایشین گیمز بینکاک میں پاکستان کے لئے سلور میڈل اور 1970 میں بینکاک میں منعقد ہونے والی ایشین گیمز میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں