اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے، بالنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد وقار یونس کاپہلا بیان آگیا

لاہور(پی این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دینے والے وقار یونس کا بیان سامنے آگیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز تھا ، ٹیم کو چھوڑنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے لیکن اب

تبدیلی کا وقت آگیا ہے ۔انہوں نے پاکستانی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں کامیابیوں کی دعا بھی کی ۔وقار یونس نے کہا کہ آج کا دن چھوڑ دینے اور آگے بڑھنے کی طاقت سکھائے گا ۔واضح رہے کہ آج ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باولنگ کوچ وقار یونس نے اپنے عہدوں سے استعفے دے دئیے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close