محمد عامر کے مداحوں کیلئے خوشخبری، انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

لاہور(پی این آئی )فاسٹ باولرمحمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔واضح رہے کہ آج ہی مصباح الحق اور وقاریونس نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے۔ ماضی میں محمدعامر کا موقف تھا کہ وہ موجودہ انتظامیہ کے ساتھ کام نہیں کر سکتے۔عامر نے یہ بیان بھی دیا تھا کہ اگر انتظامیہ تبدیل ہوئی تو وہ سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔ محمد عامر کا کہنا تھا سابق کرکٹرز 2010 کی غلطی کو

جواز بنا پر مجھ پر تنقید کرتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے مینٹل ٹارچر کیا جارہا ہے۔ پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتا۔ موجود صورتحال میں ذہنی دباو برداشت نہیں کر سکتا۔ریٹائرمنٹ کے فوری بعد عامر نے کہا تھا کہ میری لڑائی احسان مانی اور وسیم خان سے نہیں ہے۔ لوگوں کے دماغ میں ڈالا گیا میں پیسے کمانا چاہتا ہوں، کچھ سابق کرکٹرز مجھے 2010 میں میچ فکسنگ کاطعنہ دیا۔وقار یونس اور محمد عامر کے درمیان نوک جھوک بھی ہوتی رہی اور طنزیہ ٹویٹس کا تبادلہ بھی ہوتا رہا۔وقار یونس نے کہا تھا کہ عامر ورک لوڈ کے باعث ٹیم سے باہر نہیں ہوئے وہ پرائیوٹ لیگ بھی تو کھیل رہے ہیں۔جواب میں عامر نے کہا کہ وجہ سرکار وقار یونس صاحب ہی بتا سکتے ہیں، اللہ ایسی سوچ رکھنے والوں کو ہدایت دے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمدعامر نے مصباح الحق اور وقار یونس کے جانے کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں