پی سی بی میں چیئرمین کے سوا کوئی پوسٹ قبول نہیں، شعیب اختر

اسلام آباد(آئی این پی) شعیب اختر پی سی بی میں چیئرمین کے سوا کسی عہدے پر کام کرنے کیلئے تیار نہیں۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ٹاپ پر رہنے کا خواب دیکھا ہے،بورڈ میں بھی کسی عہدے پر کام کیا تو وہ چیئرمین کا ہوگا،اگر میرا پالیسی بنانے میں کوئی کردار نہیں تو کسی بھی پوزیشن پر کام کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اگر میں چیئرمین ہوا تو اپنے سے بہتر ٹیم لاوں گا، بہتر

چیف ایگزیکٹیو کا انتخاب کروں گا، پی سی بی کو ایک کارپوریشن کی طرح چلاوں گا، دنیا معیشت پر چلتی ہے، اسی انداز کا سسٹم لائیں تو معاملات آگے بڑھائے جا سکیں گے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اچھے آل راونڈرز اور اسپنرز ہیں،البتہ مڈل آرڈر میں مسائل ہیں،مجھے یقین ہے کہ گرین شرٹس بھارت کو شکست دینے کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی جیت سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close