آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی ریکنگ جاری کر دی

اسلا آباد (پی این آئی)آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی ریکنگ جاری کر دی، پاکستان ٹاپ 3 میں شامل ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس نے صرف ایک ریٹنگ پوائنٹ کی بدولت تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ اس وقت ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم کا اعزاز انگلینڈ کے پاس ہے،اس کے ریٹنگ پوائنٹس 278 ہیں، 273 پوائنٹس کے ساتھ بھارت دوسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے، تیسرے نمبر پر موجود پاکستان کے 261 پوائنٹس ہیں، نیوزی لینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، آسٹریلیا چھٹے اور بنگلہ دیش ساتویں نمبر پر ہے، افغانستان، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز بالترتیب آٹھواں، نواں اور دسواں نمبرپر موجود ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close