ٹوکیو پیرالمپکس سے بڑی خوشخبری، حیدر علی نے گولٖڈ میڈل جیت لیا

ٹوکیو (پی این آئی) ٹوکیوپیرا المپکس سے پاکستان کے لیے بڑ ی خوشخبری آ گئی ہے جہاںپاکستان کے حیدر علی نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ پیرالمپکس کی تاریخ میں پاکستان کا سونے کا پہلا تمغہ ہےجو پاکستانی کھلاڑی حیدعلی ر نے پیرالمپکس میں ایف 37 کیٹگری کے ڈسکس تھرو کے مقابلے میں 55.26 میٹر کی تھرو پھینک کر پاکستان کے لیے میڈل جیتا۔ وہ اس سے قبل بھی پیرالمپکس میں پاکستان کے لیے دو میڈلز جیت چکے ہیں۔ پنجاب کے پہلوانوں کے شہرگوجراانوالہ سے تعلق رکھنے والے حیدر علی نے اس سے قبل پیرالمپکس کے لانگ جمپ مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ انہوں نے 2008 میں چاندی جبکہ 2016 میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ ٹوکیو میں جاری پیرالمپکس میں پاکستان کی ایتھلیٹ انیلہ عزت بیگ نے بھی حصہ لیا تھا تاہم وہ جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں البتہ حیدر علی پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close