کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

لسبون(پی این آئی)سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کے انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ گول کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈکپ کوالیفائر میں آئرلینڈ کے خلاف آخری سات منٹ میں دو گول کیے اور پرتگال کو جیت دلا دی اس دوران انہوں نے ایران کے علی داعی کا 109 گول کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بھی توڑدیا۔کرسٹینانو رونالڈ و کے گولز کی تعداد 111 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close