ٹی20 ورلڈ کپ،مصباح الحق کو ہیڈ کوچ برقرار رکھنے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے مصباح الحق بطور ہیڈ کوچ برقرار رہیں گے، ٹی 20 ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں یو اے ای میں شیڈول ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سابق انگلینڈ کوچ پیٹر مورس سے بات چیت کی تھی، مورس ورلڈ کپ سے پہلے آنے کے لیے تیار تھے۔ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ کا حتمی فیصلہ نئے متوقع چیئرمین رمیز راجہ کریں گے۔اس سے قبل مصباح الحق نے کا کہنا تھا کہ ٹی ٹویٹنی ورلڈ کپ کے لیے تجربے کر رہے ہیں۔ جب ٹیم میں تبدیلی کرتے ہیں تو کارکردگی میں فرق پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے پہلے میچوں میں ہم کھلاڑیوں کو وہاں کھلائیں گے جہاں ان کی ضرورت ہو گی اور جب آپ ٹیم میں تبدیلیاں کرتے ہیں تو تھوڑا حوصلہ بھی کیا کریں جب 6 کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں تو ٹیم کامیاب ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close