افغانستان میں خواتین کھلاڑیوں کے مستقبل کا فیصلہ کون کرے گا؟

کابل (پی این آئی) افغانستان میں برسر اقتدار گروہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کھلاڑی ملک میں کھیلوں کی سرگرمی جاری رکھ سکیں گی یا نہیں اس حوالے سے علما و مشائخ پر مشتمل کمیٹی فیصلہ کرے گی۔ ترجمان نے کہا کہ جو کام اسلامی شرعی قوانین کے مخالف نہیں ہے اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، ہمارے ہاں علما مشائخ اور سکالرز اس حوالے سے غور کریں گے

اور جلد ہی اس کمیٹی کا اعلان کر دیا جائے گا جس میں ایسے تمام شعبوں کے جائز ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔افغانستان سے خواتین فٹبال ٹیم کے انخلا اور دیگر کھلاڑیوں کے تحفظات کے حوالے سے ترجمان ڈاکٹرمحمد نعیم نے کہا کہ افغان خواتین کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ یہ ہمارا گھر ہے اور افغان ملت اسلامی قوانین کے مطابق اپنی زندگی گزاریں گے۔ ہمیں ان تمام مسائل کا ادراک ہے اور اس پر غور ضرور کیا جائے گا جو بھی کام شرعی قوانین کے خلاف نہیں ہوگا اسے ہم ہرگز نہیں روکیں گے۔ اس حوالے سے کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں