سرفراز احمد نے تنقید کرنے پر خاتون صحافی کو لا جواب کر دیا

کراچی(آئی این پی)قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے تنقید کرنے پر خاتون صحافی کو لا جواب کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے شوہر کی پاستہ بناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جس پر ساتھی کھلاڑیوں نے دلچسپ تبصرے کیے۔حسن علی نے ویڈیو پر رائے دی اور سرفراز سے ازراہ مذاق کہا کہ کپتان یہ والا ٹیلنٹ آپ نے ہمیں نہیں بتایا۔آل راو نڈر شاداب خان نے حسن علی کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ اگلی چائے کپتان سے بنوانی ہے۔سرفراز احمد کے اس کمنٹ پر خاتون صحافی نے لکھا کہ او بھائی ہاتھ ہلکا رکھو، پانی پلانے پر آسمان ٹوٹ پڑا تھا، اب چائے بھی بنواو گے۔سابق کپتان نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ بات کیا ہورہی ہے اور اپ کیا بات کررہی ہیں، پہلی بات تو آپ کو اس گفتگو میں آنا ہی نہیں چاہیے تھا، یہ کرکٹ نہیں چل رہی ہے، بہتر ہے اپنی رائے کرکٹ پر رکھیں تو زیادہ بہتر ہوگا، آپ زیادہ پرسنل نہ ہوں۔خاتون صحافی نے بعد میں لکھا کہ سیفی میں تو بس مذاق کررہی تھی۔انہوں نے لکھا کہ سیفی بہت اچھا انسان ہے، کبھی کبھی ہمیں بھی برداشت کرلینا چاہیے۔بعدازاں سرفراز احمد نے ساتھی کرکٹرز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ حاضر جناب آپ کو ایک دم کڑک چائے ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close