مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ! پاکستان نے تین میڈلز حاصل کر لیے

بشکک (پی این آئی )مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ! پاکستان نے تین میڈلز حاصل کر لیے.. پاکستان نے کرغزستان میں ہونے والی مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں شاہزیب خان نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا، مقابلوں میں لیاقت علی نے سلور جب کہ اللہ گل آفریدی نے برونز میڈل حاصل کیا۔کرغزستان میں ہونے والی مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلی بار شرکت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close