نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی اپنے پرانے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی، ایک ہفتے کی تنخواہ کتنے کروڑ وصول کریںگے؟

مانچسٹر (پی این آئی) پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے طویل عرصے بعد اپنے پہلے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو واپس جوائن کرلیا ہے۔ وہ یہاں ایک ہفتے کی چار لاکھ 80 ہزار پاؤنڈ (11 کروڑ روپے) تنخواہ وصول کریں گے۔کرسٹیانو رونالڈ مانچسٹر یونائیٹڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ارجنٹینا کے لیونل میسی اور برازیل کے نیمار سے کم کمائی کر رہے ہیں۔ یہ دونوں کھلاڑی پیرس سینٹ جرمین فٹبال کلب کا حصہ ہیں۔ اس کلب سے لیونل میسی ہفتے کی ایک ملین پاؤنڈ (تقریباً 22 کروڑ 94 لاکھ روپے) جب کہ نیمار چھ لاکھ پاؤنڈ (13 کروڑ 76 لاکھ روپے) تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ 36 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ روز 12 برس بعد مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی کی ہے۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز مانچسٹر یونائیٹڈ سے کیا تھا لیکن پھر وہ ریال میڈرڈ اور اس کے بعد یوونٹس میں چلے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close