رمیز راجہ چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ایک قدم کی دوری پر،ممبر گورننگ باڈی نامزد

اسلام آباد(آئی این پی)معروف کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر رمیز راجا اور اسد علی خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے بورڈ آف گورنرز کا رکن نامزد کردیا گیا۔وزارت بین الصوبائی رابطہ سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے بحیثیت پیٹرن اِنچیف پی سی بی رمیز راجا اور اسد علی خان کو 3 سال کی مدت کے لیے بورڈ آف گورنر کا رکن نامزد کردیا۔نوٹیفکیشن وزرات بین الصوبائی رابطہ کی جان سے جاری کیا گیا ہے، اسد علی خان کی نامزدگی تین سال پہلے احسان مانی کے ساتھ پیٹرن کی جانب سے کی گئی تھی، اب بھی رمیز راجہ کے ساتھ اگلے تین سال کی مدت کے لیے گورننگ بورڈ کا حصہ ہوں گے۔گورننگ بورڈ میں وزیر اعظم کی جانب سے نامزدگیوں کی بعد چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا جس میں رمیز راجا کو چیئرمین پی سی بی منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close