مکس مارشل آرٹس چیمپئن شپ، پاکستانی فائٹر نے بھارتی فائٹر کو دھول چٹادی

لبنان (آئی این پی)مکس مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں پاکستانی فائٹر نے بھارتی فائٹر کو دھول چٹادی۔پاکستانی فائٹرشاہ زیب نے بھارت کے یادو سویششی کو صرف ایک منٹ 13 سیکنڈز میں ہی آئوٹ کلاس کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فائٹر نے پھر بھارتی فائٹر کو ایک منٹ 13سیکنڈ میں کو مات دے دی، کرغستان میں مکس مارشل آرٹس چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔پاکستانی فائٹر شاہ زیب نے بھارت کے یادو سویششی کی ایک نہ چلنے دی۔ شاہ زیب نے حریف کھلاڑی کو صرف ایک منٹ 13 سیکنڈز میں ہی آٹ کلاس کردیا۔لبنان میں جاری ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں قومی فائٹرز کی خراب پرفارمنس کی وجہ سے پاکستان کو 54، 68 اور 87 کلوگرام کیٹگری میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔شاہ زیب کو لبنان کے مارک خلیفے نے 14-16 پوائنٹس سے ہرایا تھا۔ پاکستان کے فائٹر عمار کو تاجکستان کے محمد خوسین نے 4-17 سے شکست دی تھی۔کوریا کے سیونگ ہان نے پاکستانی کھلاڑی تیمور سعید کیخلاف 0-20 سے فتح حاصل کی۔ خواتین کیٹیگری میں بھی پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ 46کلوگرام کیٹیگری میں ازبکستان کی آزامووانے پاکستان کی سیدہ ہانا کو 45-8 پوائنٹس سے ہرایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close