شاہد خان آفریدی نے کن دو کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ بنانے کا مطالبہ کر دیا؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(پی این آئی)سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے محمد حفیظ اور شعیب ملک کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھاکہ رمیز راجا تجربہ کار ہیں اور کرکٹ کو سمجھتےہیں، تبدیلی ضروری تھی جو کہ اب ہوگئی ہے اور مستقبل میں رمیز راجا کے فیصلوں کو دیکھنا ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ حالیہ عرصے کے دوران کئی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا لیکن وہ پرفارم نہیں کرسکے، حفیظ اورشعیب ملک کی ضرورت ہے اور دونوں کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنا چاہیے۔شاہین آفریدی سے متعلق سابق کرکٹر کا کہنا تھاکہ شاہین شاہ کا مستقبل ہے، وہ بہترین کھلاڑی ہے، اسے احتیاط کے ساتھ استعمال کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close