شاہد آفریدی پی ایس ایل سیون میں کونسی ٹیم کا حصہ ہوں گے؟ کپتانی ملنے کا امکان

کوئٹہ (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے بارے میں یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن سکتے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے مداحوں کی خواہش ہے کہ شاہد آفریدی ان کی ٹیم کا حصہ بنیں۔ اگر سرفراز احمد خود کپتانی سے دستبردار ہوجائیں تو شاہد آفریدی کو کپتان بھی بنایا جاسکتا ہے۔ندیم عمر کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی ٹیم کو لڑانے کا ہنر جانتے ہیں۔ انہوں نے کشمیر پریمیئر لیگ میں انجرڈ ہونے کے باوجود اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوایا۔ شاہد آفریدی پی ایس ایل سیون میں کونسی ٹیم کا حصہ ہوں گے؟ کپتانی ملنے کا امکان

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close