افغانستان کیساتھ کرکٹ سیریز سری لنکا کی بجائے پاکستان میں کرانے کا اعلان

لاہور(آئی این پی)پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی سیریز سری لنکا کی بجائے قومی میدانوں میں کھیلی جائے گی۔ترجمان افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی میزبان میں ہونے والی سیریز سری لنکا کی بجائے اب پاکستان میں ہو گی۔ سری لنکامیں لاک ڈائون کے باعث سیریزمنتقل ہوئی، افغانستان کے کھلاڑیوں کو پہلے ہی پاکستان کے ویزے جاری ہو چکے ہیں، سیریز کی میزبانی افغانستان کرے گا۔پاک افغان کرکٹ سیریز ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہو گی جس کے لیے افغانستان کی ٹیم منگل یابدھ کوپاکستان پہنچے گی۔تین ون ڈے میچز کی سیریز کے شہر کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔ سیریزکامیزبان افغانستان ہی ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close