ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، گرین شرٹس فیورٹ قرار دیدی گئی

لاہور (پی این آئی ) آل راؤنڈر عماد وسیم کا خیال ہے کہ قومی ٹیم اس سال متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ ہیں۔ ایک انٹرویو میں عماد وسیم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں حالات پاکستان کے مطابق ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے حالات ہمارے مطابق ہوں گے کیونکہ یہ ہمارے لیے ہوم گراؤنڈ کی طرح ہے ، ہم نے وہاں طویل عرصے تک کھیلا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں ٹورنامنٹ کے فیورٹس میں سے ایک سمجھا جاتا ہے ،ہمارے پاس ہنر مند کھلاڑی ہیں جو ہمیں ورلڈ کپ میں بہت آگے تک لے جاسکتے ہیں لہذا ہم میدان میں اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اس سے پہلے دو یا تین اچھی سیریز ہیں اور ہم نے اسے جیتنے پر توجہ دینی ہے تاکہ ہم ردھم اور اعتماد کے ساتھ ورلڈ کپ میں شرکت کرسکیں۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، گرین شرٹس فیورٹ قرار دیدی گئی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close