افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلا ف سیریز کے لیے پریکٹس شروع کر دی

کابل (پی این آئی) افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز سے قبل کابل سٹیڈیم میں ٹریننگ اور پریکٹس شروع کر دی ہے۔ کابل پر نئے لوگوں کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی کسی بھی ٹیم کے ساتھ پہلی سیریز ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ حامد شنواری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نئے لوگ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔اس سے پہلے سہیل شاہین نے بتایا تھا کہ انہی کے لوگ افغانستان میں کرکٹ کو لے کر آئے تھے اور اب بھی ان کے ملک میں کرکٹ جاری رہے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close