شاہد آفریدی نے کے پی ایل کی فتح مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے نام کردی

مظفر آباد(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور راولا کوٹ ہاکس کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کرکٹ اکیڈمی ہونی چاہیے جبکہ کشمیر لیگ کی ٹرافی اٹھانا میرے لیے فخر کی بات ہے۔کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) اپنے اختتام کو پہنچی۔ تقریب کے اختتام پر کے پی ایل کی فاتح ٹیم راولاکوٹ ہاکس کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ کے پی ایل کے کامیاب اختتام پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر سے میرا گہرا تعلق ہے اور 1948 میں میرے دادا کو یہاں کے وزیر اعظم نے غازی کشمیر کا لقب دیا تھا۔ اس لیے بھی کشمیر لیگ کی ٹرافی اٹھانا میرے لیے فخر کی بات ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار آفریدی کی کوششوں سے کامیاب کشمیر پریمیئر لیگ منعقد ہوئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close