آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، بابراعظم کی لمبی چھلانگ، کونسی پوزیشن پر پہنچ گئے ؟

دبئی(پی این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق سٹار بلے باز دوربارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں۔بلے بازوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 11 ویں نمبر سے آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔بابراعظم کے رینکنگ پوائنٹس کی تعداد 725 ہے۔ٹاپ ٹین میں بابر اعظم کے کے علاوہ کوئی پاکستانی بلے باز موجود نہیں ہے۔ اظہر علی 19ویں جبکہ محمد رضوان 21 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹاپ ٹین باؤلرز بھی کوئی پاکستانی موجود نہیں ہے۔باؤلرز کی رینکنگ میں حسن علی 15 ویں،محمد عباس 17ویں اور شاہین شاہ آفریدی 18ویں نمبر پر موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close