کشمیرپریمیئرلیگ کی کامیابی نے بھارت کی چیخیں نکال دیں، کشمیر پریمیئر لیگ کو ٹی 20 لیگ کا درجہ دینے کا اعلان

مظفر آباد(آئی این پی ) وزیراعظم آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی بنانے اور کشمیر پریمیئر لیگ کو ٹی20لیگ کا درجہ دینے کا اعلان کردیا اور کہا کشمیرپریمیئرلیگ کی کامیابی نے بھارت کی چیخیں نکال دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کے پی ایل کوٹی20لیگ کادرجہ دینے کابھی اعلان کردیا اور حکام کوکرکٹ اکیڈمی کیانتظامات کی ہدایت کردی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم آزادکشمیر سے شہریار آفریدی اور شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں آزادکشمیر میں کھیلوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا، شاہد آفریدی نے کہاکہ آزادکشمیر کے نوجوانوں میں بہترین ٹیلنٹ ہے، میں ہروقت کشمیرکے نوجوانوں کیلئے دستیاب ہوں، کشمیرپریمیئرلیگ کی کامیابی سے دنیا میں مثبت پیغام گیا۔ چیئرمین کشمیرکمیٹی شہریارآفریدی نے کہا کہ آوزیراعظم پاکستان کاوزیراعظم آزادکشمیرپربھرپوراعتمادہے، آزادکشمیرحکومت کیلئیوفاق تمام وسائل مہیا کرے گا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے شاہد آفریدی کوآزادکشمیرآمد پرخوش آمدید کہتے ہوئے کہا آپ کے آبااجدادنےآزادکشمیرکیلئے جانوں کی قربانیاں دیں، کشمیرپریمیئرلیگ کی کامیاب نے بھارت کی چیخیں نکال دیں، ہم ہر وہ کام کریں گے جس سے بھارت کی چیخیں نکلیں۔ سردار عبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ کشمیرپریمیئرلیگ سیمقبوضہ کشمیرکے لوگوں کواچھا پیغام ملا، دنیا نے دیکھاآزاد کشمیر امن کا قلعہ ہے، شاہد آفریدی کی آزاد کشمیر میں کرکٹ کیلئے بڑی خدمات ہیں، پہلی کرکٹ اکیڈمی کا نام شاہد آفریدی رکھیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close