حسن علی نے دنیا بھر کے بائولرز کی چھٹی کر دی، سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باپیسر بن گئے

لاہور(پی این آئی)رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلرز کی فہرست میں پاکستانی باؤلرز سب سے آگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حسن علی نے اب تک 29 شکار کیے ہیں، وہ رواں برس سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پیسربن گئے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر 27 وکٹوں کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی موجود ہیں۔انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 26 وکٹوں کےساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ کے اینرج نورکیا نے 25 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور ویسٹ انڈیز کے کیمار روچ نے 24 وکٹیں لیکر پانچویں نمبر پر ہیں۔۔۔حسن علی نے دنیا بھر کے بائولرز کی چھٹی کر دی، سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باپیسر بن گئے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close