پی سی بی کے نئے چئیرمین کا انتخاب، احسان مانی کس صورت میں دوبارہ چئیرمین بن سکتے ہیں؟

لاہور (پی این آئی ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو چیئرمین کا عہدہ بچانے کے لئے اگلا ایک ہفتہ اہم ہوگا ۔ احسان مانی صرف اسی صورت میں چیئرمین پی سی بی برقرار رہ سکتے ہیں کہ اگر 25 اگست تک وزیراعظم عمران خان ان کی نامزدگی اگلی مدت کے لئے بھی بورڈ آف گورنرز میں کریں گے۔احسان مانی اور اسد علی خان کو 3 سال قبل 24 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے بورڈ آف گورنرز میں نامزد کیا تھا، ایک ہفتے بعد ان کے عہدے کی معیاد ختم ہورہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر احسان مانی کو نامزد کریں گے اور وہ الیکشن جیت کر مزید 3 سال کے لئے چیئرمین بن جائیں گے۔ چیئرمین کے الیکشن میں ووٹ بورڈ آف گورنرز کے ممبرز ہی دیتے ہیں۔وسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کو الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیا ہے۔جسٹس (ر) عظمت سعید کی تقرری وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف کی حیثیت سے کی ہے۔ پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں 7 اراکین ووٹ دیتے ہیں، 4 اراکین آزاد حیثیت میں آئے ہیں ، 2 کی نامزدگی پیٹرن ان چیف کرتے ہیں جب کہ 7واں ووٹر چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر ہے۔ احسان مانی کو توسیع ملنے کی صورت میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان کو بھی مزید دو سال کی توسیع مل سکتی ہے۔پی سی بی کے نئے چئیرمین کا انتخاب؟احسان مانی کس صورت میں دوبارہ چئیرمین بن سکتے ہیں؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں