افغانستان میں طالبان کی حکومت افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے ہونیوالی سیریز سے متعلق بڑااعلان کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)موجودہ حالات کے بعد دوطرفہ کرکٹ سیریز ہوگی یا نہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرلیا ،پی سی بی کو آئندہ ایک سے دو روز میں حتمی جواب ملنے کی توقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، سیریز کی میزبانی افغانستان بورڈ کو کرنی ہے لہذا فیصلہ کا اختیار بھی انہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے سیریز سری لنکا میں شیڈول ہے،پاکستان افغانستان سیر یز تین سے نو ستمبر کے درمیان شیڈول کی گئی تھی۔دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حامد شنواری کا کہنا ہے کہ ملک کی بدلتی صورتحال میں افغان کھلاڑی اور ان کے اہل خانہ محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان شروع سے ہی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں وہ اس کھیل کے حامی ہیں اور ہماری سرگرمیوں میں مداخلت نہیں کرتے۔افغان کرکٹ بورڈ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان کیخلاف ون ڈیسیریزشیڈول کے مطابق ہو گی ،سیریز کی تیاریوں کے لیے لگایا گیا پریکٹس کیمپ دو دن کے تعطل کے بعد کل بدھ سے دوبارہ شروع ہو جائے گا۔انہوںنے کہاکہ حالات نارمل ہو رہے ہیں اور معاملات بہتری کی جانب گامزن ہیں ہم بھی دفاتر کھول کر امور انجام دیں گے۔دوسری جانب حسن علی رواں برس سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پیسربن گئے۔حسن علی نے اب تک 29 شکار کیے ہیں، وہ رواں برس سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پیسربن گئے۔ دوسرے نمبر پر 27 وکٹوں کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی موجود ہیں۔اس کے علاوہ جیمز اینڈرسن نے 26، اینرج نورکیا نے 25 اور پانچویں نمبر پر موجود کیمار روچ نے 24 وکٹیں لی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں