رمیز راجہ نے یاسر شاہ کو پاکستان کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار ٹھہرایا

لاہور(آئی این پی)سابق کرکٹر رمیز راجہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن لیگ سپنر یاسر شاہ کی کوشش سے متاثر نہیں ہوئے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے رمیز راجہ نے مزید کہا کہ لیگ سپنرز کو اپنی کارکردگی میں مستقل مزاجی لانے کے لیے زیادہ میچ فٹ ہونے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بطور ٹیم اجتماعی طور پر کلک نہیں کیا کیونکہ یاسر شاہ بجھے بجھے نظر آئے، ان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار ریکارڈ ہے۔اگر آپ کی لائن و لینتھ میں تضاد ہے تو کپتان کو آپ پر اعتماد نہیں ہوگا، ایک موقع پر وہ 4 رنز فی اوور پر جا رہا تھا ، اس صورت میں کپتان اسے صرف چند اوورز کے لیے استعمال کرے گا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ یاسر کو مزید لائن و لینتھ میں درستگی کی ضرورت ہے تاکہ وہ کپتان کا اعتماد جیت سکے ،یاسر کو زیادہ کنٹرول اور زیادہ مستقل مزاجی کے ساتھ باؤلنگ کی ضرورت ہے، وہ اب بھی اپنی لیگ سپن سے پاکستان کو میچ جتوا سکتا ہے کیونکہ دوسری اننگز میں پچ خراب ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ یاسر شاہ دوسرے دن اپنے 13 اوورز میں 46 رنز دیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close