یہ میرے لیے بے حد فخر کا باعث ہے کہ امن اور خوشحالی سے متعین ملک کی نمائندگی کرتا ہوں: شاہد آفریدی کا ٹویٹر پیغام

لاہور(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 75 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ان کی پاکستان سے محبت کی کوئی حد نہیں ہے۔ شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے گھر کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈوں سے سجاتے، پرچم ہاتھ میں تھامے لہراتے اور پاکستان کا نعرہ لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یومِ آزادی کی مناسبت سے انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’میری پاکستان سے محبت کی کوئی حد نہیں ہے، یہ میرے لیے بے حد فخر کا باعث ہے کہ امن اور خوشحالی سے متعین ملک کی نمائندگی کرتا ہوں، انہوں نے اپنے پیغام میں احمد ندیم قاسمی کی شہرہ آفاق نظم کا شعر بھی لکھا کہ ’خدا کرے کہ نہ ختم ہو سر وقار وطن اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو‘‘۔یاد رہے کہ قوم 75 واں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منارہی ہے اور اس حوالے سے ملک بھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالح?ومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد ملک کی خوشحالی، سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور کشمیریوں کی جدوجہد کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس کے علاوہ اقلیتی برادری نے بھی ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close