ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان دینے کا اعلان، ویسٹ انڈین کرکٹرکا ردِ عمل بھی آگیا

جمیکا(پی این آئی)ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نے ستارہ پاکستان ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے ٹویٹ پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ستارہ پاکستان کا اعزاز ملنے پر شکر گزار ہوں۔ کرکٹ نے مجھے بہت سارے یادگار لمحات دیے ہیں، جن میں سے ایک پاکستان آنا بھی ہے۔میں تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتا ہوں۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے بتایا کہ ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں ڈیرن سیمی کو مبارکباد بھی پیش کی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت بھی دی گئی تھی جس پر ان کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close