جنرل عارف حسن اولمپک ایسوسی ایشن کی صدارت چھوڑ دیں، وفاقی حکومت نے شدید ناکامیوں کے بعد مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے گذشتہ 17 سالوں میں اولمپک میں ایک بھی تمغہ نہیں جیتا اس لیے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن استعفیٰ دے دیں۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاع شہباز گل نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عارف حسن سے مطالبہ کرتی ہے کہ آپ فوری طور پر اسٹپ ڈاؤن ہو جائیں، قوم آپ کو مزید برداشت نہیں کرے گی۔ آپ فوری طور پر مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں۔ اس کے بعد منسٹری ایک ریفارم پلان بنائے گی۔عارف حسن صاحب سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر صدارت کے عہدے جو کہ انہوں نے خود ساختہ طور پر بنایا ہے، سے مستعفی ہو کر گھر جائیں۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ عارف حسن کے استعفے کے بعد ریفارمز ہوں گے سٹرکچر بھی بنے گا جو کہ منسٹری بنائے گی تاکہ ہم پاکستان کی عزت بحال کر سکیں اور کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کا نام دوبارہ بلند ہو۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں