طالبان ترجمان نے افغانستان میں کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

دوہا (پی این آئی) افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہاہے کہ طالبان ہی افغانستان میں کرکٹ کو لے کر آئے تھے اور اب اگر وہ برسراقتدار آئے تو افغانستان میں کرکٹ جاری رہے گی اور موجودہ ٹیم برقرار رہے گی۔ سہیل شاہین نےمیڈیس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ افغانستان میںکرکٹ جاری رہے گی اور جو بھی ہم سے ہو سکے تو کرکٹ میں مزید بہتری لائیں گے۔ جس وقت ہم برسراقتدار تھے تو کرکٹ کو ہم نے ہی متعارف کروایا تھا۔سہیل شاہین نے کہ جب میں اسلام آباد تھا تو میں اور ضعیف صاحب ٹیسٹ میچ دیکھنے گئے تھے۔ کرکٹ جاری رہے گی۔ میچ دیکھنے کا وہ ایک اچھا تجربہ تھا،ہم خوش تھے، ہمارے کھلاڑیوں نے وہاں میچ کھیلا، وہ ایک شاندار میچ تھا۔،اگرچہ ہم اس میں کامیاب نہیں ہوئے تھے، لیکن انہوں نے کوشش کی، انہوں نے محنت کی اور اور دونوں ٹیموں میں بہت کم فرق تھا۔ طالبان ترجمان نے کہا کہ موجود افغانستان کرکٹ ٹیم کے یہی کھلاڑی آگے بھی افغان ٹیم میں ہوں گے اور اگر ہم کچھ اور بھی اضافہ کر سکے تو کریں گے۔’ یہی لوگ ہوں گے یہی ہمارے کھلاڑی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close