آئندہ اولپمکس میں کی تیاریاں، ارشد ندیم نے قوم کو بڑی یقین دہانی کرا دی، حکومت سے بھی خصوصی اپیل

لاہور (پی این آئی) ٹوکیو اولمپکس کے جیولین مقابلے میں پاکستانی قوم کا دل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشم ندیم کا کہنا ہے حکومت سہولتیں دے تا کہ وہ 2024ء اولمپکس کی تیاریاں شروع کرسکیں۔ گزشتہ رات پاکستان پہنچنے کے بعد ارشد ندیم کا قافلہ اوکاڑہ سے میاں چنوں پہنچا جہاں انہوں نے اپنے والد اور بھائیوں کے ساتھ استاد رشید ساقی سے ملاقات کی،ارشد ندیم کا میاں چنوں میں رشید ساقی کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ارشد ندیم کا آبائی شہر میاں چنوں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور گائوں والوں کی جانب سے ایتھلیٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ ارشد ندیم لاہور پہنچے تو اپنی والدہ سے جھک کر اور ان کے پاؤں چھو کر ملے۔ارشد ندیم نے بھرپور سپورٹ پر پوری قوم، میڈیا اور حکومت کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ 2024ء اولمپکس کی بھرپور تیاری کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر ارشد ندیم نے کہا کہ 2024ء اولمپکس کی تیاری کروں گا، میں نے اپنی محنت کے مطابق رزلٹ دیا۔ ارشد ندیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سہولتیں دے تا کہ 2024ء اولمپکس کی تیاری کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستانی قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں