ارشد ندیم وطن واپس پہنچتے ہی ماں کے قدموں میں گر گئے

لاہور(آئی این پی)قومی ہیرو ارشد ندیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔ لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ارشد ندیم کا تاریخی استقبال کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر ارشد ندیم اپنی والدہ سے ملتے ہی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کے قدموں میں گر پڑے جنہوں نے ان کی حوصلہ افرائی کرتے ہوئے کہاکہ تم ہیرو ہو ،اپنا سر فخر سے بلند رکھو۔ارشد ندیم نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈل جیتنے کی بھرپور کوشش کی لیکن معمولی فرق سے کامیابی نہ مل سکی ، اگلے مقابلوں میں میڈل بھی ضرور جیت کر لاوں گا۔ ارشد ندیم نے اپنے کوچ فیاض بخاری، ایتھلیٹکس فیڈریشن اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون کو سرایا اور کہا کہ اگر ان کی سپورٹ نہ ہوتی تو شاید وہ اس مقام تک نہ پہنچ پاتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close