پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل) سے جمیکا میں کھیلا جائے گا

جمیکا(آئی این پی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل)جمعرات کو جمیکا میں کھیلا جائیگا،قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آنے پر جمیکا میں ٹریننگ کی اجازت مل گئی جبکہویسٹ انڈیز نے ٹیسٹ سیریز کیلئے 17رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے،فاسٹ بولر چیمار ہولڈر اور مڈل آرڈر بیٹسمین شمارا بروکس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، ڈیرن براوو اور شینن گیبریل ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آنے پر جمیکا میں ٹریننگ کی اجازت مل گئی۔اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی گزشتہ روز کی گئی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آئے ہیں ،قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے ٹریننگ سیشن کا آغاز کیا،قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا،اس دوران کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ سیشنز میں شرکت کی،تمام کھلاڑیوں نے سینٹر اور سائیڈ پچز پر نیٹ پریکٹس بھی کی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم (آج)بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے (شام 6 بجے پاکستانی وقت) پری سیریز ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 12 اگست سے جمیکا میں شروع ہوگا۔ویسٹ انڈیز کے سلیکٹرز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے سترہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ پہلا ٹیسٹ کنگسٹن میں جمعرات سے شروع ہوگا۔ فاسٹ بولر چیمار ہولڈر اور مڈل آرڈر بیٹسمین شمارا بروکس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ دو تجربہ کار کھلاڑی ڈیرن براوو اور شینن گیبریل ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔کریگ براتھویٹ کپتان اور جرمین بلیک ووڈ نائب کپتان ہوں گے ۔ دیگر کھلاڑیوں میں این کروما بونر، روسٹن چیز، جیسن ہولڈر، شائی ہوپ، جوشوا ڈی سلوا، راکھیم کورنوال، چیمار ہولڈر ، شمارا بروکس، جاہمر ہیملٹن، الزاری جوزف، کائل مائرز، کیرون پاول، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومل وارکن شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close