(اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان نے ٹوکیو اولمپکس میں 1500میٹر کی دوڑ میں گرنے کے باوجود ریس میں کامیابی حاصل کرنے والی خاتون ایتھلیٹ کی ویڈیو شیئر کرکے قومی ایتھلیٹس کو زندگی کا سب سے بڑا سبق سیکھنے کا مشورہ دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس 2020 میں خواتین کی 1500میٹر ریس کے کوالیفائنگ رائونڈ میں ہالینڈ کی سیفان حسن اپنے سے آگے گرنے والی ایتھلیٹ سے ٹکرا کر گر گئیں ، اس موقع پر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ سیفان حسن کا ٹوکیو اولمپکس میں سفر اختتام پذیر ہوچکا ہے تاہم انہوں نے شاندار ریکوری کے دوران تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریس اپنے نام کرلی ۔عمران خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کے تمام نوجوان یہ ریس دیکھیں اور سب سے اہم سبق سیکھیں جو کھیلوں نے مجھے سکھایا کہ آپ صرف تبھی ہارتے ہیں جب آپ ہار مان لیتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں