آزاد کشمیر پہنچتے ہی معروف کرکٹر ہرشل گبز جنت نظیر وادی کی خوبصورتی کے سحر میں گم ہو گئے

مظفر آباد (پی این آئی)کشمیر پریمیئر لیگ کے انعقاد ، ہرشل گبز پاکستان پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہرشل گبز نے پاکستان پہنچنے کےبعد سوشل میڈیا پر اپنے پاکستانی مداحوں کیلئے پیغام جاری کیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ مظفر آباد بہت خوبصورت جگہ ہے ، وہ اپنے پاکستانی فینز سے ملنا چاہتے ہیں۔ مظفر آباد پہنچنے والے ہرشل گبز کے پی ایل میں اوور سیز واریئرز کی نمائندگیکریں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ہرشل گبز نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں بتایا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے دھمکی دے رہا ہے، بی سی سی آئی غیرضروری طور پر پاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لارہاہے اور مجھے کے پی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ہرشل گبز نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ بی سی سی آئی کی جانب سے مجھے دھمکی دی جارہی ہے کہ بھارت میں انٹری کی اجازت نہیں دی جائیگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سے مظفرآباد میں کے پی ایل کا آغاز ہوگیا ہے، ایونٹ کا فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔دوسری جانب کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) کی ٹیم باغ اسٹالیئنز نے شان مسعود کو کپتان مقرر کردیا۔ترجمان باغ اسٹالیئنز کے مطابق ٹورنامنٹ کے پہلے سیزن میں شان مسعود ٹیم کی قیادت کریں گے، شان مسعود باغ اسٹالیئنز کیآئیکون پلئیر بھی ہوں گے۔آئیکون پلیئر شاداب خان ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب نہیں، شاداب خان کی عدم موجودگی کیباعث شان مسعود کو ذمیداریاں دی گئیں۔کپتانی ملنے پر شان مسعود کا کہنا ہے کہ باغ اسٹالیئنز کی قیادت میرے لیے فخر کی بات ہے، امید ہے کھلاڑیوں کیساتھ ٹیم کے کپتان کا تجربہ اچھا رہیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close