لاہور (آن لائن )پاکستان کے ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس جولین تھرو میں کوئی میڈل تو حاسل نہیں کر سکے لیکن انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی سے پاکستانیوں کے دل ضرور جیت لیئے ہیں، بہترین پرفارمنس پر ان کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کر دیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جولین تھروکے فائنل میں بھارتی کھلاڑی نیرج نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا تاہم پاکستانی ارشد ندیم پانچویں نمبر پر رہے۔پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر محمد عامر جان کی جانب سے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔محمد عامر جان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ارشد ندیم نوجوان کھلاڑیوں کے لیے امید کی کرن بن کر ابھرے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ واپسی پر ارشد ندیم کو ایک ملین روپے کیش اورسپورٹس اسکالر شپ دیں گے۔محمد عامر جان نے مزید کہا ہے کہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ارشد ندیم اور کوچ کی انتھک محنت کو سراہتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود اولمپک میں نیزہ بازی کے فائنل تک رسائی بڑی کامیابی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں