انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا، کون کون شامل؟

دبئی ( آن لائن )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے نامزد کیئے گئے کھلاڑیوں میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور آسٹریلیا کے مچل مارش کا نام شامل ہے جبکہ اس کے علاوہ نامزدگیوں میں ویسٹ انڈیز کے ہیڈن والش جونیئر بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب ویمن پلیئرز کی نامزدگیوں میں پاکستان کی فاطمہ ثناء کو نامز دکیا گیاہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی میتھیوز اور سٹیفنی ٹیلر کو بھی شارٹ لسٹ کیا گیاہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close