لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت ان کے ری ہیب پروگرام کی ایک کڑی ہے ، پچھلے ماہ سے شروع ہونے والے ری ہیب پروگرام میں اب تک عمر نے ندامت کے اظہار کے علاوہ اینٹی کرپشن لیکچر میں بھی شرکت کی ہے جبکہ پی سی بی سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے سوالات کے جوابات بھی دیئے ہیں۔عمر کا ری ہیب پروگرام اگلے ماہ تک مکمل ہوجائے گا،جس کے بعد عمر اکمل اس سال ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔خیال رہے کہ عمراکمل کے خلاف میچ فکسنگ کی آفر کو رپورٹ نہ کرنے پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کارروائی کی تھی۔عمراکمل کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر تین سال کی سزا سنائی گئی تھی جسے آزاد ایڈجیوڈیکٹر نے کم کر کے 18ماہ کر دیا تھا۔کرکٹر نے سزا کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں بھی اپیل دائر کی تھی جس پر عدالت نے عمر اکمل پر عائد 18 ماہ کی پابندی میں مزید 6ماہ کی کمی کرتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں