وادی کشمیرمیں پہلی بار کرکٹ کا میلہ، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

مظفرآباد(آئی این پی)کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل)کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کردی گئی ہے۔کے پی ایل انتظامیہ کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کے میچز کے ٹکٹ 4مختلف قیمتوں میں فروخت کیے جارہے ہیں، ٹکٹس کی فروخت 750، 1500، 2000، 2500 میں جاری ہے۔ایک شناختی کارڈ پر 6ٹکٹ فروخت کیے جارہے ہیں، مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں 8اینکلوژرز بنائے گئے ہیں۔شائقین کرکٹ کا بغیر ماسک اسٹیڈیم میں داخلہ ممنوع ہوگا، شائقین سماجی فاصلے سیگرانڈ میں بیٹھیں گے، مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 فیصد شائقین کے داخلے کی اجازت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close