پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز چوتھا ٹی ٹونٹی میچ کتنے اوورز تک محدود کر دیا گیا؟ شائقین کیلئے اہم خبر آگئی

گیانا (پی این آئی) پاک ویسٹ انڈیز چوتھا ٹی ٹوئنٹی 9 اوورز فی اننگ تک محدود کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا اور آخری میچ مکمل ہونے کی امید پیدا ہوگئی۔ گیانا میں بارش رکنے کے بعد وکٹ سے کورز ہٹا دیے گئے ہیں جبکہ ایمپائرز نے گراونڈکو میچ کے دوبارہ آغاز کیلئے کلیئر قرار دے دیا ہے، جس کے بعد اب میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے دوبارہ شروع ہو گا۔بارش سے متاثر میچ کو 9 اوورز فی اننگ تک محدود کیا گیا ہے۔ اس سے قبل گیانا میں کھیلے جا رہے سیریز کے چوتھے اور آخری میچ کو بھی بارش کے باعث روک دیا گیا تھا، جبکہ سیریز کے 2 میچز بارش کی وجہ سے منسوخ ہو چکے۔ چوتھے میچ کے سلسلے میں صرف 3 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو پایا تھا جب بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔واضح رہے کہ 4 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے چوتھے اور آخری مقابلے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جب کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔ گزشتہ روز چار میچز کی سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ میں بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا، ویسٹ انڈیز نے دوسرے اوور میں 15 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی تھی جس کے سبب میچ ممکن نہ ہوسکا۔ گرین شرٹس کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اگست تک جمیکا جب کہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک جمیکا میں ہی کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں