بھارت کی کے پی ایل کے خلاف سازشوں کے خلاف شعیب اختر ڈٹ گئے

اسلام آباد(آئی این پی)بھارتی کرکٹ بورڈ کی کے پی ایل کے خلاف سازشوں کے خلاف شعیب اختر ڈٹ گئے۔دنیا کے تیز ترین بائولر شعیب اختر کشمیر پریمئیر لیگ کا حصہ بن گئے۔شعیب اختر بطورپیس ایمبسٹر کے پی ایل کوجوائن کر لیا۔دنیا کرکٹ کو اپنی تیز گیندوں سے حیران کرنے والے پنڈی ایکسپریس بھارتی کی کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف سازشوں کے خلاف میدان میں آ گئے۔ شعیب اختر ن اپنیٹویٹ کے ذریعے بتایا کے انھوں نے بطورپیس ایمبسٹر کے پی ایل کوجائن کر لیا ہے۔شعیب اختر کہتے ہیں ہمیں امن کو فروغ دینا ہے،بھارتی کرکٹ اور کے پی ایل کے درمیان ہنگامہ کیوں ہے؟بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل کھیلنے سے روکنے کی سازش ب ناب ہونے کے بعد دنیا بھر میں بھارت کی جگ ہسائی ہو رہی ہے۔ دوسری جانب کشمیر پریمیئر لیگ کا شیڈیوال بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ کشمیر پریمیئر لیگ6اگست سے 17 اگست تک مظفر آباد میں کھیلی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close